گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 7 اپریل 2025 16:57

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کڑی ملنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں ایک انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔گورنر خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کامیاب آپریشنز قوم کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے عوام اور سیکورٹی فورسز کو مشکلات و مسائل کا سامنا ہے۔