مسجد اقصیٰ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اسرائیلی حکام کے مظالم کا عالمی عدالت میں احتساب ہونا چاہیے،خولہ خان

پیر 7 اپریل 2025 17:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں خولہ خان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اسرائیلی حکام کے مظالم کا عالمی عدالت میں احتساب ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا غزہ کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اب بھی وقت ہے امت مسلمہ متحد ہو کر یہود وہنود کو جواب دے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے غزہ پر اسرائیل کے حالیہ ظلم اور تشدد کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی لاشیں ہوا میں اڑتی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی، فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کبھی نہیں بھولیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیرس میں چند افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری متحد ہوگئی تھی۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے غزہ میں اسپتالوں، ایمبولینسوں، اسکولوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔فلسطینی عوام دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں اسرائیل 7 اکتوبر کے حملے کا ناقابل قبول انداز میں بدلہ لے رہا ہے۔