مدھیہ پردیش میں دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری، متاثرہ خاندان کا گھر نذرآتش

مردوں نے ہمیں گھیر لیا، میرے شوہر پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور پھر ہمارا گھر جلا دیا،خاتون کی فریاد

پیر 7 اپریل 2025 17:32

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی اورمعاملے کو عدالت سے باہر رفع دفع کرنے سے انکار کرنے پر متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ پر حملہ کیا اوران کا گھر نذرآتش کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملزموںنے ایک درجن افراد کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس کے رشتہ داروں پر تشدد کیا اور ان کے گھر کونذرآتش کردیا جس سے خاندان کے دو افراد شدید جھلس گئے۔

ملزمان جن کی شناخت سونی گرجر اور دھرمیندر گجر کے ساتھیوں کے طور پر کی گئی ہے ،متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے، اہلخانہ پر مقدمہ واپس لینے کے لیے دبائو ڈالا۔ جب انہوں نے انکار کیا توملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگادی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لڑکی کے والد اور ایک اور رشتہ دار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ متاثرہ خاندان کی ایک خاتون نے بتایا کہ مردوں نے ہمیں گھیر لیا، میرے شوہر پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور پھر ہمارا گھر جلا دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم مدد کے لیے چیختے رہے لیکن کوئی ہماری مدد کو نہیں آیا۔ متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس پر ملزمان کا ساتھ دینے کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ پولیس نے حملے کے دوران ان کی مدد کی درخواستوں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب ہمارے گھر کو آگ لگائی گئی تو ہم نے پولیس کو بلایا، لیکن وہ نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو بھنڈ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایاگیا لیکن انہیں بھی خاموش کرایا گیا۔

متاثرہ خاندان کے ایک رکن نے صحافیوں کو بتایاکہ پولیس اہلکاروںنے ہمیں خبردار کیا کہ جو ہوا اس کے بارے میں بات نہ کریں۔ ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاگیا ۔ایک مقامی شخص نے کہاکہ یہ صرف ایک خاندان پر حملہ نہیں بلکہ خود انصاف پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پولیس مجرموں کو تحفظ دے گی تو متاثرین کہاں جائیں گی

متعلقہ عنوان :