آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کلین سویپ کرے گی،جاوید کیانی

پیر 7 اپریل 2025 17:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) آزاد کشمیر میں مفاد پرست سیاست کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کلین سویپ کرے گی۔ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔کارکنان بھرپور تیاری رکھیں۔پاکستان آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنما جاوید کیانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قبل از وقت انتخابات متوقع ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھرپور تیاری کریں۔آزاد کشمیر میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے۔اور آنے والا دور آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا دور ہوگا۔عوام یاد رکھیں آج تک ازاد کشمیر میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے۔وہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئی ہے۔عوام بہت جلد سکھ کا سانس لینے والے ہیں۔ایک طویل عرصے کے بعد ظلم اور بربریت کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔آزاد کشمیر پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔اور آزاد کشمیر میں ایک نمایاں تبدیلی لائے گی۔