ڈیرہ اسماعیل خان ،آصف کالونی سی آر بی سی چوک میں موٹرسائیکل سوار دوملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 7 اپریل 2025 18:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) تھانہ شورکوٹ کی حدود آصف کالونی سی آر بی سی چوک میں موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ کی حدود آصف آباد کالونی سی آر بی سی چوک پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان صابر شاہ علی ولد محمد اقبال ، سلیم اللہ فرید خیل بیٹنی ولد محمد صدیق سکنائے فرید خیل سب ڈویژن بیٹنی تجوڑی ضلع لکی مروت نے 17سالہ رفعت اللہ بیٹنی ولد شیراز سکنہ شادی خیل لکی مروت پر فائرنگ کر دی، جس سےوہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا،تھانہ شورکوٹ میں رفعت اللہ کے والد 63سالہ شیراز خان بیٹنی سکنہ شادی خیل تجوڑی ضلع لکی مروت حال آصف آبادکا لونی سی آر بی سی چوک نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ ہماری ضلع لکی مروت میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔\378