چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنرنے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

پیر 7 اپریل 2025 18:39

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ اشفاق رسول نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکزکا دورہ کیا،انہوں نے سنٹرز پر طالب علموں کی سیٹ پلان کے مطابق بیٹھنے کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نگران عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انعقاد ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :