صوابی ،سابق دلبدی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،بچہ زخمی ،پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 7 اپریل 2025 18:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)صوابی میں سابق دلبدی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا جبکہ اورنگ آباد صوابی ، مردان روڈ پر پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق محمد اقبال سکنہ گوہاٹی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے چچازاد بھائی سراج الرحمن اور بھتیجے آفاق احمد کے ہمراہ موضع اورنگ آباد میں واقع بارگین میں گاڑی دیکھنے کے بعد باہر کھڑے تھے کہ اس دوران شکیل اور مو سی نے موٹر سائیکل پر آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا چچا زاد بھائی شکیل الرحمن موقع پر جاں بحق جبکہ ہم بال بال بچ گئے وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی گئی ہے دریں اثنا معراج محمد محلہ شمشہ خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی شاہ فیصل اور چچازاد بھائی عمران کے ہمراہ محلہ شمشہ خیل میں واقع مسجد شیخان کے قریب موجود تھے کہ اس دوران امجد اور عظمت نے آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی شاہ فیصل موقع پر جاں بحق جبکہ 7 سالہ بچہ احمد عمر ولد بختیار علی زخمی ہوگئے ، وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے ، پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔