نامور کلاسیکل گلوکار استاد اسد امانت علی خاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اٹھارہ برس بیت گئے

پیر 7 اپریل 2025 20:24

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)نامور کلاسیکل گلوکار استاد اسد امانت علی خاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اٹھارہ برس بیت گئے ان کی برسی8اپریل منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو موسیقی کے ایک مشہور گھرانے پٹیالہ میں پیدا ہوئے ،انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد امانت علی خاں سے حاصل کی، والد کی وفات کے بعد چچا استاد بڑے فتح علی خاں کیساتھ خوب آواز کا جادو جگایا۔

(جاری ہے)

کلاسیکل، نیم کلاسیکل، غزل اور ٹھمری سمیت دیگر اصناف میں مہارت رکھنے والے اسد امانت نے اپنے والد اور خاندانی روایت کو بھرپور انداز سے آگے بڑھایا جبکہ اسد امانت کی اپنے چچا استاد حامد علی خاں کے ساتھ جوڑی بھی بہت مقبول رہی۔'عمراں لگیاں' نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اپنے والد امانت علی خان کا گایا گیت 'انشا جی اٹھو' گا کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔اسد امانت علی خاں کو حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ سے نوازا، وہ 8 اپریل 2007ء کو لندن کے ایک اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :