ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر وائرل

پیر 7 اپریل 2025 22:11

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)اداکارہ ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستان کی مقبول ترین اداکاراں میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔ ہانیہ نے آف وائٹ ریشمی لباس زیب تن کیا تھا جس پر خوبصورت اور رنگین کڑھائی کی گئی تھی، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر نے اس ایونٹ میں اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ کا خوش گوار موڈ اور خوبصورت انداز دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا ہے۔مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا، تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔واضح رہے کہ ہانیہ کے فینز کی تعداد انسٹاگرام پر 18.1 ملین سے زائد ہے، جو ناصرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی شاندار اداکاری کے بھی مداح ہیں۔