وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے امتحانی مرکز کا دورہ

پیر 7 اپریل 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے سوموار کو گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کر کے امتحانات کا جائزہ لیا اور طالبات کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ اور عملے سے بات چیت کرتے ہوئے امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری یونیورسٹی کا مقصد نہ صرف معیاری طبی تعلیم فراہم کرنا ہے، بلکہ طالبات کے لیے بہترین امتحانی ماحول بھی یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :