ّمولانا عبدالمنان کی گرفتاری صوبائی وضلعی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے‘جے یو آئی

پیر 7 اپریل 2025 21:05

ٴْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد مولانا محمد ساسولی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیا الرحمن فاروقی ٹکری محمد جان لانگو ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم مولانا سعیداحمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا مولانا مفتی رضا خان عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل سید نصیب اللہ آغا امین جان رند حاجی محمد عیسی ملک روزی الدین عبدالباری بازئی اور حافظ حبیب الرحمن اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاکہ جمعیت علما اسلام ضلع چمن کے امیر مولانا عبدالمنان کی گرفتاری صوبائی وضلعی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے مولانا عبدالمنان ایک محب وطن شہری اور جمعیت علمائے اسلام کے باکردار رہنما ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے لیکن بدقسمتی سے ریاستی ادارے جمعیت علما اسلام کے ورکرز لاوارث سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام دھمکیوں اور گرفتاریوں سے کسی صورت میں مرعوب نہیں ہونگے وطن عزیز کی استحکام اور دفاع کی خاطر گرفتاریوں کو جہاد سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وضلعی فوری طور جمعیت علما اسلام ضلع چمن کے امیر مولانا عبدالمنان کو رہا کریں بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام سخت ردعمل دیں گے دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان مولانا محمد طاہر توحیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی آج بروز منگل ضلع زیارت سنجاوی دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :