uفیصل آباد میں فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ

ش*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب

پیر 7 اپریل 2025 21:05

sلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔