ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے،پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، اجلاس سے خطاب

پیر 7 اپریل 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔