ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والا بل ویٹو کرنے کا فیصلہ

منگل 8 اپریل 2025 13:28

ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والا بل ویٹو ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والے بل کو ویٹو کر دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات مغربی میڈیا نے وائٹ ہاوس کے تحریری بیان کی بنیاد پر کہی ہے، یہ بل ایک ڈیموکریٹ اور ایک ری پبلیکن سینیٹر نے مل کر متعارف کرایا ہے اور ڈیموکریٹس کے علاوہ اسے 7 ری پبلیکن سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ بِل اِس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ امریکی صدر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد نہ کر سکیں۔ ممکنہ تجارتی جنگ کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ امریکہ میں داخل ہونے والی مصنوعات پر محصولات لگانے کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اگر یہ بل صدر ٹرمپ کی میز پر پہنچا تو وہ اسے ویٹو کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :