اے ڈی سی ریلیف امان ﷲسعید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کا دورہ، مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 8 اپریل 2025 13:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنااﷲ خان کی ہدایات پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان ﷲسعید نے ڈی ایچ کیو/ بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس جن میں او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری اور وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کی فراہمی اور صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ، ڈی ایم ایس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :