منشیات فروشی مکروہ دھندہ ،ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا ،میاں فہیم امداد

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہے،ایس ایچ اونشترکالونی کی گفتگو

منگل 8 اپریل 2025 14:08

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی میاں فہیم امداد نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز ہو چکا ہے منشیات فروشی اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کوچاہئے کہ جہاں کہیں بھی منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ ہو رہا ہو اس کی اطلاع فوری کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،ایس ایچ اونشترکالونی میاں فہیم امدادنے ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ اور اس دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،نوجوان نسل کو نشے سے بچانا ہے جس کے لیے منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کو فوری طور پر پابند سلاسل کیا جائیگا، میاں فہیم امداد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تھانہ نشترکالونی پولیس اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہے اور منشیات کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاع فوری پولیس کو کریں اور ایسے عناصر کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس کا ساتھ دیں پنجاب پولیس منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کامکمل خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :