منی پور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیونافذ

وقف ترمیمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر بی جے پی لیڈر کا گھر نذر آتش

منگل 8 اپریل 2025 16:40

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تھوبل میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو ضلع کے حلقہ انتخاب لیلونگ میں کرفیووقف ترمیمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر ہجوم کی طرف سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کے گھر کو آگ لگانے کے بعد نافذ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تھوبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اے سبھاش سنگھ نے میڈیا کو بتایاہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق اتوار کی شام تقریبا 7ہزار سے زائدمظاہرین نے بی جے پی رہنما محمد اسکرونگ علی کے گھر پر دھاوابولاتھا۔

جس کے بعد سے لیلونگ اسمبلی حلقہ اور اس کے نواحی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ۔ جس کے باعث علاقے میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔ بی جے پی لیڈر علی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے وقف ترمیمی ایکٹ 2025کی حمایت کی تھی۔ منی پور کے وادی کے مختلف علاقوں میں بھی اس متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں ۔وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف امپھال ایسٹ اور تھوبل اضلاع کے دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔