شاہد آفریدی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

سابق کپتان نے پاک فوج کے سربراہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 اپریل 2025 15:30

شاہد آفریدی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ 
اس موقع پر 47 سالہ شاہد آفریدی نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، محسن نقوی ایک محنتی شخص ہیں جو کرکٹ کے لیے خلوص سے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ 
سابق ٹیسٹ کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، کرکٹ فل ٹائم جاب ہے اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔

 
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جون میں امریکا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہد آفریدی نے ان سے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔