توڑ پھوڑ، جلا ئوگھیرا ئوکیس، فواد چوہدری، مسرت، جمشید چیمہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

منگل 8 اپریل 2025 18:16

توڑ پھوڑ، جلا ئوگھیرا ئوکیس، فواد چوہدری، مسرت، جمشید چیمہ و دیگر کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرا ئوسمیت توڑ پھوڑ کے 9مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرا ئوسمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ملزمان نے 9مئی کو جناح ہائوس حملہ، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے سمیت 9 مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔