بسنت کے تہوار کو متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ

محفوظ بسنت منانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

منگل 8 اپریل 2025 18:17

بسنت کے تہوار کو متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)لاہور میں بسنت کے تہوار کو متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محفوظ بسنت منانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے افراد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی نے آئندہ سال بسنت کو لاہور کے اندرون شہر میں منانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بسنت کے لیے پتنگ بازی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گے اور ڈور تیار کرنے والے افراد بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔ ڈور کی تیاری میں ایس او پیز کے مطابق شیشے کا استعمال ممنوع ہوگا اور انتظامیہ اس کی جانچ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :