جیل میں بہترسہولتوں کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 8 اپریل 2025 18:41

جیل میں بہترسہولتوں کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بہتر سہولتوں سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت رجسٹرار ہائی کورٹ کے اعتراض کے ساتھ جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا بشریٰ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں، ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔