
پولیو اوور سائٹ بورڈ کے وفد کی وزیرِ صحت سے ملاقات،وفد کو پولیو کے خاتمے کیلئے جاری حکومتی اقدامات پر بریفنگ
وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو جلد پولیو سے پاک کیا جائے گا اور اس کے لیے ہم تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے، وفاقی وزیر
جمعرات 3 جولائی 2025 17:56

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو جلد پولیو سے پاک کیا جائے گا اور اس کے لیے ہم تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے وزیرصحت نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہمارے ہیلتھ ورکرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، جو ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیو وائرس اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے اور ان دونوں ممالک کو پولیو وائرس کے حوالے سے مشترکہ زون تصور کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیک وقت مہمات کا انعقاد کر رہے ہیں، اور نقل مکانی کرنے والی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک ہی وقت میں پولیو سے پاک ہو جائیں۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے دورے کے بعد پاکستان پہنچا ہے اور وہ وزیرِاعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد میں ڈبلیو ایچ او کی مشرقی بحیرہ روم کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا، روٹری انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئر مائیک میک گورن، اور کے ایس ریلیف کے نمائندے ڈاکٹر زیاد میمش سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.