
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،وزیراعظم
تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی اور صوبائی ،مقامی تمام ٹیم کے مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی،صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا ، شہبازشریف کااجلاس سے خطاب
جمعرات 3 جولائی 2025 17:51

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ۔
انہوںنے کہاکہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی اور صوبائی ،مقامی تمام ٹیم کے مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک بھر کے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ انسداد پولیو کے لئے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا ۔ شہبازشریف نے کہاکہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کا بھی شکر گزار ہوں جو کی انسداد پولیو میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے ۔اجلاس کو انسداد پولیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ جنوبی خیبر پختون خواہ کے علاقوں میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لییہر ڈسٹرکٹ میں درپیش مسائل کی نسبت سے مخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے۔ بتایاگیاکہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم نہ صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اسکی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے میں بھی کوشاں ہیں ۔پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین میں ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسکیرا، کے ایس ریلیف ، سعودی عرب کے ڈاکٹر زیاد میمیش ،روٹری انٹرنیشنل کے مائیک میکگورن اور ٹرسٹی روٹری کے عزیز میمن شامل تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، انسداد پولیو پر وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق ، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر ، انسداد پولیو کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.