احسن اقبال کی زیرصدارت انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 3 جولائی 2025 17:42

احسن اقبال کی زیرصدارت انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس، کراچی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC) کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ 550 ایکڑ پر محیط اس منصوبے کے پی سی ون کو اپ گریڈ کیا گیا ہیاور ماسٹر پلان میں انڈسٹری کلسٹرنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 15 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس کی مجموعی لاگت 7.404 ارب روپے ہے،کراچی انڈسٹریل پارک سرمایہ کاروں کو کم لاگت پر زمین فراہم کرتے ہوئے ’’پلگ اینڈ پلے‘‘ماحول دے گا۔ احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ چھوٹی اور بڑی صنعتوں کے لیے پلاٹ الاٹمنٹ کے معیار مرتب کرے،انہوں نے اسے سرمایہ کاروں کے لیے ایک "ون اسٹاپ" سہولت قرار دیا اور ہدایت کی کہ 4 ستمبر تک اس کا سنگ بنیاد یقینی بنایا جائے۔