
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ
جمعرات 3 جولائی 2025 18:03

(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو جلد پولیو سے پاک کیا جائے گا اور اس کے لئے ہم تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہمارے ہیلتھ ورکرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جو ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیو وائرس اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے اور ان دونوں ممالک کو پولیو وائرس کے حوالے سے مشترکہ زون تصور کیا جاتا ہے، ہم سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بیک وقت مہمات کا انعقاد کر رہے ہیں اور نقل مکانی کرنے والی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک ہی وقت میں پولیو سے پاک ہو جائیں۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے دورے کے بعد پاکستان پہنچا ہے اور وہ وزیرِاعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد میں ڈبلیو ایچ او کی مشرقی بحیرہ روم کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا، روٹری انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئر مائیک میک گورن اور کے ایس ریلیف کے نمائندے ڈاکٹر زیاد میمش سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دے سکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.