یوٹیلیٹی اسٹورملازمین کی بحالی کے فیصلے پرعمل نہ ہونے پر ذمہ دار افسران طلب

ذمہ دارافسرکوجیل بھی بھجوایا جائیگا اور اسکی تنخواہ بھی بندکی جائے گی‘ لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 3 جولائی 2025 17:42

یوٹیلیٹی اسٹورملازمین کی بحالی کے فیصلے پرعمل نہ ہونے پر ذمہ دار افسران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی بحالی کے فیصلے پرعمل نہ کرنے پر افسران کو طلب کرلیا ۔ ہائیکورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی بحالی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نوکری پربحال نہیں کیا جا رہا، عدالت نے برطرفی کے حکم پر حکم امتناعی جاری کرکے بحالی کاحکم دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ نوکری پربحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹور کے ذمے دار افسر کو طلب کرلیا اور ریماکس میں کہا کہ ذمہ دار افسر کو جیل بھی بھجوایا جائے گا اور اسکی تنخواہ بھی بند کی جائے گی۔