ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفت روزہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

منگل 8 اپریل 2025 18:42

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفت روزہ کارکردگی کے جائزہ کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چکن ،چینی اور سبزیوں کی گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ عوام الناس کیساتھ لوٹ مار کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احکامات جاری کئے کہ ایسے غیر معاون عناصر کے خلاف فی الفور ایف آئی آرز درج کی جائیں بالکل رعایت نہ برتی جائے انکے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے ۔\378