ضلع کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر

منگل 8 اپریل 2025 18:42

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ضلع کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ تواتر کیساتھ جاری ہے جس کا بنیادی مقصد ہسپتال اور مراکز صحت پر زیر علاج مریضوں کو بروقت اور عمدہ طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنانا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے صبح ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ خان اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی، علاج معالجے کے معیار اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف اور صحت مندانہ ماحول میسر ہو۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو ہسپتالوں اور مراکز صحت پر فراہم کردہ ہیلتھ سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی علاؤہ ازیں سی ای او ہیلتھ نے ضلع میں شعبہ صحت کی بہتری اور دیگر انتظامی امور پر پیش رفت سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفیصلات سے آگاہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :