سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 8 اپریل 2025 19:00

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں زخمی ہونے والے میر سیدیانی بگٹی اور فضل حبیبانی بگٹی کو فوری طور پر پی پی ایل فیلڈ ہسپتال سوئی منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیمیار خان ریفر کردیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد زوہیب کے حکم پر لیویز فورس اہلکار کے جوانوں نے موقع پر پہنچ مزید تفتیش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک نہ تو کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی تھی اور نہ ہی فائرنگ کی وجوہات معلوم ہوپائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :