اوستہ محمد ، سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل

منگل 8 اپریل 2025 19:08

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل ملزم فرارتفصیلات کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کے حدود گوٹھ نور محمد مری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عزت اللہ ولد مزار خان قوم جتک کو قتل کر کے فرار ہوگئے اطلاع پر حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو منجھو شوری ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے وجہ سیاہ کاری ہے مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے نصیرآباد میں قتل عام ہے کوئی خوف حراس نہیں ہے کیونکہ کوئی گرفتاری نہیں ہوتی ہے۔