منشیات کی روک تھام:اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کے مابین مفاہمت پر دستخط

منگل 8 اپریل 2025 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے، معاہدہ اے این ایف اور ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان باہمی ڈیٹا منتقلی ، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کے بروقت تجزیہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے،یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس(IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے،صوبائی ڈائریکٹر بلوچستان اور سیکرٹری ایکسائزٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے، اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :