لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبورکرنے کے دھندے میں مطلوب میاں بیوی اورانکا بیٹا گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 21:18

لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبورکرنے کے دھندے میں مطلوب میاں بیوی اورانکا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) تھانہ دھمیال پولیس نے گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے کے دھندے میں مطلوب میاں بیوی اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق عامر عباس نامی ملزم کوٹ ادو سے لڑکی کو گھروں میں کام کاج کے بہانے لایا اور ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا جبکہ ملزم کے ساتھ اسکی اہلیہ ثمینہ، بیٹا زمان اور فرزانہ نام کی عورت بھی ملوث ہے اسی طرح ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بعد میں اس کی کزن کو بھی کام کاج کے بہانے لا کر زیادتی کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس اسکی بیوی ثمینہ اور بیٹے زمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :