پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم

اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا

منگل 8 اپریل 2025 22:53

پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ‘ذرائع کے مطابق پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم ہیں، 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ بحیثیت انحصاری افراد پنجاب میں رہائش پذیر ہیں، ذرائع کے مطابق دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین گجرانوالہ میں ہیں، گجرانوالہ میں افغان خواتین کی تعداد 3398 ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر 419 غیرقانونی افغان خواتین مقیم ہیں۔پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2987 خواتین موجود ہیں۔18 سال تک کی عمر کی 1915 افغان لڑکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ۔50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :