پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں تفصیلات سامنے آ گئیں

سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کا افغان خواتین کی لوکیشنز ، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب

منگل 8 اپریل 2025 23:03

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں تفصیلات سامنے آ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز، تعداد اور عمروں کا تعین کر کے ریکارڈ مرتب کر لیا ہے جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ بحیثیت انحصاری افراد پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے۔ اسی طرح افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین گوجرانوالہ میں ہیں جن کی تعداد 3398 ہے۔ لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر 419 غیرقانونی افغان خواتین مقیم ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2987 خواتین موجود ہیں۔ 18 سال تک کی عمر کی 1915 افغان لڑکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :