ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو)سوراب کا تفصیلی دورہ

مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 8 اپریل 2025 21:05

ج*سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو)سوراب کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس)ڈاکٹر شاکر محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو ممکنہ حد تک بہتر سہولیات کی فراہمی جاری ہے، تاہم کچھ اہم مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوراب، حبیب نصیر نے اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بعض شعبہ جات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :