/نوشہرہ، ڈسٹرکٹ بار اور پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، ملگری وکلان پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

منگل 8 اپریل 2025 21:50

۵ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار اور پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملگری وکیلان پینل بھاری اکثریت سے کامیاب۔ حکمران پارٹی کے انصاف لائرز فورم ILFکو شکست۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملگری وکیلان کے چھ رکنی پینل کے مشترکہ امیدوار میاں ارشدجا ن ایڈوکیٹ 176ووٹ لیکر صدر،فواد عبدالستار ایڈوکیٹ جنرل سیکڑیری، محمد ولی خان ایڈوکیٹ نائب صدرمنتخب ہوگئے۔

چار سالوں سے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدر فدا افریدی اور جنرل سیکڑیری عثمان خان ایڈوکیٹ کو شکست۔پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملگری وکیلان کے امیدوار طارق محمود خٹک ایڈوکیٹ صدر ،شرف الدین ایڈوکیٹ جنرل سیکڑیری ،محمد فضل اعوان ایڈوکیٹ نائب صدر اور نجم الزمان ایڈوکیٹ فنانس سیکڑیری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

پبی تحصیل بار میں پہلی مرتبہ سوشل ووکرخاتون مس شازیہ میر آفتاب ایڈوکیٹ ایگزیگٹوممبر منتخب ہوگئی۔

دو خاتون وکلاء کو شکست۔عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے نوشہرہ پبی اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں ملگری وکیلان کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملگری وکیلان نے وکلاء برادری کی حقیقی خدمت کی آہین و قانون کی بالادستی کے لیے شب و روز کام کیا مظلوم کی بھرپور معاونیت اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوئے ۔وکلاء برداری کے دل سے مشکور اور شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی وکلاء تنظیم ملگری وکیلان پر بھرپور اعتماد کیا۔