
صوبے کی مالی خود کفالت کیلئے معدنیات کے شعبے میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 8 اپریل 2025 22:10
(جاری ہے)
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے معدنیات کے شعبے میں بہتر پالیسی اور اصلاحات کے ذریعے صوبے کی آمدن میں اضافہ کیا ہے، بعض عناصر ہمارے اچھے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے جھوٹے پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں سے صوبے میں پلیسر گولڈ کی چار سائٹس میں غیر قانونی مائننگ ہو رہی تھی، ماضی میں کسی بھی حکومت نے اس غیر قانونی مائننگ کو روکنے کی کوشش نہیں کی، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی ایک صاف اور شفاف طریقے سے پلیسر گولڈ کی ان چار سائیٹس کی نیلامی کر دی جس کے ذریعے صوبائی حکومت کو پانچ ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ماضی میں محکمہ معدنیات کی کل سالانہ آمدن اتنی تھی جتنی ہم نے صرف چار سائیٹس سے حاصل کی۔ اسی طرح ہم نے دیگر اقدامات کے ذریعے بھی صوبے کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی مالی خود کفالت کےلئے معدنیات کے شعبے میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ہم غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کے لئے قوانین کو سخت کر رہے ہیں، نئے قانون میں غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کی مشینری کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی قیمتی معدنیات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ خام معدنیات بھیجنے سے نہ صوبے میں صنعتیں لگ رہی ہیں، نہ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور نہ ہی صوبے کی آمدن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو سرمایہ کار صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے اور یہیں پر ویلیو ایڈیشن کریں گے ہم انکی لیز مدت کو بڑھا رہے ہیں، اسی طرح لیز حاصل کرنے کے بعد سائیٹ پر مائننگ شروع کرنے کےلئے مدت کو کم کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے ایسے لیز ہولڈرز کی حوصلہ شکنی ہوگی جو لیز لینے کے بعد لمبے عرصے تک مائننگ کا کام شروع نہیں کرتے، لیز حاصل کرکے لمبے عرصے تک مائننگ شروع نہ کرنے سے صوبے کو نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے پہلے معدنیات کی لیزز سے متعلق بہت سارے فیصلوں کا اختیار فرد واحد یعنی ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا تھا، اب ہم شفافیت لانے کےلئے ایک کثیر رکنی کمیٹی بنا رہے ہیں جس میں صرف صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی ترامیم میں اس طرح کے اصلاحاتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن سے معدنیات کا شعبہ اوپر اٹھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.