ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت آل لائن ڈیپارٹمنٹس کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا

منگل 8 اپریل 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت آل لائن ڈیپارٹمنٹس کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔ اس دوران تمام محکموں کے افسران نے اپنے کارکردگی اور دفتری امور کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور انھیں درپیش مسائل اور مشکلات پیش کیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اور اہلکاران وقت کی پابندی اور اپنے حاضریوں کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہاہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طب ایک ایسا پیشہ ہے جہاں مریضوں کی علاج و معالجہ بروقت نہ ہونے کی صورت میں انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور تعلیمی اداروں طلبائ و طالبات کی درس و تدریس اساتذہ کی مرہون منت ہے لہذا اس پیشے سے وابستہ افسران و اہلکاران خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ لیویز و پولیس فورس امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران تمام مشتبہ افراد سے جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران و اہلکاران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھیں اور عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرائیں اور تمام امور میں محکمانہ قواعد و ضوابط اور دیگر ضروری کوائف کو فل پل کرنے والے لوگوں کی مدد کریں اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :