امریکی صدر نے نیٹو میں امریکا کے اعلیٰ افسر کو برطرف کردیا

بدھ 9 اپریل 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں تعینات اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تین عہدیداروں نے بتایا کہ نیٹو ملٹری کمیٹی میں امریکی فوجی نمائندہ ڈپٹی جنرل شوشنا چیٹ فیلڈ کو ہفتے کے آخر میں ان کی برطرفی کی اطلاع دی گئی۔ چیٹ فیلڈ کی اچانک برطرفی ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کی کم از کم نویں برطرفی ہے۔

(جاری ہے)

ان برطرف ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔چیٹ فیلڈ نے نیوپورٹ، رہوڈ آئی لینڈ میں نیول وار کالج کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بننے کے بعد 2023 سے نیٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ اس معاملے سے واقف ایک شخص نے کہا کہ وہ عارضی طور پر بریگیڈیئر جنرل شان فلین کی جگہ لیں گی۔ شان فلین ایک آرمی نیشنل گارڈ افسر ہیں جو نیٹو میں چیٹ فیلڈ کے نائب تھے۔چیٹ فیلڈ کو قدامت پسند امریکن اکاونٹیبلٹی فاؤنڈیشن نے نشانہ بنایا ہے جس نے عوامی طور پر پیٹ ہیگستھ کو برطرف کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔