جدہ میں فارمولا ون ریس ،کورنیش روڈ کے بعض ٹریکس 25 اپریل تک بند

بدھ 9 اپریل 2025 10:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون ریس کی وجہ سے کورنیش روڈ کے بعض ٹریکس کو 25 اپریل تک عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے وزارت کھیل کے تعاون سے جدہ کورنیش پر فارمولا ون ٹریک کو جانے والی سائیڈ روڈز کو عام ٹریفک کے لئےبند کرنے کا اعلان کیا ہے۔فارمولا ون ریس کے لیے سائیڈ روڈز 9 اپریل سے 22 اپریل تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جن روڈز کو عارضی طورپر بند کیا گیا ہے وہاں ٹریفک کی روانی کے لئےمتبادل راستے فراہم کئے گئے ہیں ۔