ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ،نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا

بدھ 9 اپریل 2025 10:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے علی الصبح نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیلامی کے عمل کی کڑی نگرانی اور سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والےگرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے سبزی و پھل کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے اس دورے کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہے۔