فرانسیسی صدر اپنا دورہ مصر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

بدھ 9 اپریل 2025 11:15

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کو العریش کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے الوداع کہا جنہوں نے مصر کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میکروں نے العریش جانے سے پہلے متعدد آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی نقل مکانی کے منصوبوں کے خلاف مصر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :