پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم فن ’’ورلڈ آرٹ ڈے‘‘15اپریل کو منایا جائے گا

بدھ 9 اپریل 2025 11:36

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم فن ’’ورلڈ آرٹ ڈے‘‘15اپریل کو منایا جائے گا جس کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں،ثقافت اور فنکارانہ تخلیقات کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ آرٹ ڈے کے حوالے سے سماجی تنظیموںکے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور فنون لطیفہ کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ پینٹنگز،مجسموں،پرنٹس اور ویڈیو وغیرہ کی آئوٹ ڈور آرٹ نمائشیں بھی لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ آرٹ ڈے،فیصل آ باد سمیت دنیا بھر میں آرٹ کی ترقی،پھیلائو اور اسے فروغ دینے کیلئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے جس کی منظوری2019ء میں دی گئی۔ماہرین کے مطابق فن اور ثقافت انسانیت کیلئے ازحد ضروری ہیں آرٹ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے تخلیقی صلاحیتوں،فن پاروں،اختراعات اور ثقافتی تنوع کو پروان چڑھاتا ہے