ڈی پی او سیالکوٹ کی مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں، مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور پولیس کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کھلی کچہریوں میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے ، جن میں سے زیادہ کا تعلق جرائم کی روک تھام، تفتیش میں تاخیر اور عوامی عدم تحفظ سے تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے موقع پر موجود ایس ایچ اوز کو ان شکایات کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ پولیس کے برتاؤ کو بہتر بنانے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس کے عملے کو عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور پولیس سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :