سرگودھا، ایڈیشنل ایس پی ضیاء اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 9 اپریل 2025 17:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل ایس پی ضیاء اللہ نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے اُن کے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس پی نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ شہری بلا جھجھک ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،جن کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی ، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل آفیسرز ،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :