ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے اضافہ ریکارڈ

بدھ 9 اپریل 2025 17:33

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,572 روپے اضافے کے بعد 272,633 روپے سے بڑھ کر 275,205 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 249,922 روپے سے بڑھ کر 252,280 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3170 اور 2,717 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,010 ڈالر سے بڑھ کر 3,040 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :