سرگودھا،مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 9 اپریل 2025 18:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)سرگودھا پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ سائیوال کے گاں دادن میں تین چار روز قبل رانا عاصم شہزاد دھول نے مزدور ممتاز اور اسکی بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجس سے ممتاز جان بحق اور اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئی جس پر درج مقدمہ میں ملوث ملزم کو تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔