ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ریونیو دربار،عوام کے مسائل سنے

بدھ 9 اپریل 2025 18:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہرعلی کی زیر صدارت بدھ کے روز نیو تحصیل بلڈنگ میں ریونیو دربار کا انعقاد ہوا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے محکمہ مال سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیومحمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر فرخ مسعود،تحصیلداران،نائب تحصیلداران،سب رجسٹرار اور ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو دربار کا انعقاد کا مقصد عوام کے محکمہ مال سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔