فیصل آباد ، اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو‘ 6خ واتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا

بدھ 9 اپریل 2025 21:46

فیصل آباد ، اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو‘ 6خ واتین اور ایک نوجوان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو‘ 6خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق صدر کے علاقہ خان ماڈل کالونی میں اوباش ملزم عمران کموکا نے شادی کا جھانسہ دیکر (ن) ، رضا آباد کے علاقہ صدیق آباد کے رہائشی غلام صابر کی بھانجی(خ) کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ عزیز فاطمہ روڈ کے شوکت علی کی بیٹی(س)‘ ساہیانوالہ کے علاقہ 152ر ب کے عمران کی بیٹی (ح)‘ مدینہ ٹائون وائی بلاک کے ناصر حسین کے چچا زاد سبطین کو نامعلوم ملزمان، روشن والہ کے علاقہ 243ر ب کے منیب کی ہمشیرہ (ع)‘ صدر کے علاقہ 225ر ب کے ساجد کی بیٹی(ل)‘ المہران کالونی کے صنعم کی بیٹی (ک)‘ 225 ر ب کے اشرف کی بیٹی (س) کو فیضان وغیرہ نے اغواء کر لیا‘ پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :