بلوچستان کے عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک

بدھ 9 اپریل 2025 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، انہوں نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ بی این پی مینگل کے دھرنے اور خواتین کی جیلوں میں موجودگی پر اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں نواز شریف اور لیگی رہنماوں کا مشکور ہوں کہ ہمارے خیرسگالی وفد کو بھرپور احترام دیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان دو دہائیوں سے خون میں رنگا ہوا ہے اور اس دوران نواز شریف کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ بی این پی مینگل کے دھرنے اور خواتین کی جیلوں میں موجودگی پر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ دوبارہ اپنے کردار کو فعال کریں گے اور صوبے کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل سیاسی طور پر ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کی۔